ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ آج رات اس جشن سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے دوہزار چھ میں صہیونی ریاست نے لبنان پر تینتیس روزہ جنگ شروع کی تھی جس میں حزب اللہ کے جیالوں نے صہیونی ریاست کو شکست فاش دے کر اس کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم توڑ دیا تھا۔ اس جنگ میں صہیونی ریاست نے پندرہ ہزار بار لبنان کے مختلف علاقوں پرحملے کئے۔ صیہونی حکومت نے ان حملوں میں کلسٹر بم بھی استعمال کئے جو ممنوعہ ہتھیار ہے۔ اس جنگ میں صیہونی حکومت کے ایک سو سترہ فوجی اور اعلی افسر ہلا ک ہوئے جبکہ حزب اللہ کے چھہتر مجاھد شہید ہوئے۔انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں صہیونی ریاست کے صرف سولہ فوجی ہلا ک ہوئے تھے۔ صہیونی ریاست کو تینتیس روزہ جنگ میں مغربی ملکوں کے ساتھ ساتھ بعض عرب ملکوں کی بھی حمایت حاصل تھی۔ حزب اللہ نے تینتیس روزہ جنگ میں صہیونی ریاست کو تاریخی شکست دے تھی۔
.......
/169